ہیملیز کو خریدنا۔۔۔ ہمارے لیے ,ایک خواب, کی تعبیر, کی مانند, ہے

ہیملیز کو خریدنا۔۔۔ ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر کی مانند ہے

لندن: ریلائینس برانڈز کے سربراہ درشن مہتا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘دنیا بھر میں اب ہیملیز کو خریدنا۔۔۔ ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر کی مانند ہے

سی بینر نے سنہ 2015 میں ہیملیز کو دس کروڑ پاؤنڈ کے عوض فرانسیسی کمپنی سے خریدا تھا۔ ریلائینس کی جانب سے خریدے جانے کے بعد یہ چوتھا موقع ہے کہ ہیملیز کی ملکیت تبدیل ہوئی ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ موجودہ سودا کتنی رقم میں طے ہوا ہے لیکن چند خبروں کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً ساڑھے چھ کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ میں طے ہوا ہے۔
کھلونوں کی سب سے پرانی دکان ہیملیز کا قیام 1760 میں ہوا تھا اور اب دنیا کے 18 ممالک میں ان کے 167 سٹورز ہیں۔
مکیش امبانی کی ریلائینس کمپنی انڈیا کے 29 شہروں میں ہیملیز کے 88 سٹورز چلاتی ہے۔
جریدے فوربز کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک، مکیش امبانی کی مجموعی دولت 50 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
گذشتہ سال ہیملیز نے 92 لاکھ پاؤنڈ کا خسارہ اٹھایا تھا اور اس کا ذمہ دار انھوں نے بریگزٹ اور دہشت گردی کے خطرے کو قرار دیا تھا۔
کمپنی نے برطانیہ میں چار سٹورز کھولے تھے لیکن ان میں سے دو کو بعد میں بند کر دیا تھا۔ لیکن ان کا سب سے معروف سٹور لندن کی ریجینٹ سٹریٹ پر 1881 سے قائم ہے اور وہ شہر کے یادگار مقامات میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے