اسکاٹ لینڈ یارڈ, نے واقعے, کا دہشت گردی سے, تعلق کا خدشہ, مسترد

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا دہشت گردی سے تعلق کا خدشہ مسترد

لندن: گزشتہ روز سیون کنگ مسجد میں تراویح کے وقت ایک مسلح شخص نے چہرہ ڈھانپے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جسے نمازیوں نے پکڑ کر مسجد کے باہر دھکیل دیا

مسلح شخص نے مسجد کے باہر ایک فائر کیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا تاہم مبینہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا دہشت گردی سے تعلق کا خدشہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح شخص کے فائر سے کوئی شخص زخمی ہوا اور نہ کوئی نقصان پہنچا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ ہائی روڈ سیون کنگ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی، مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جلد ہی مبینہ حملہ آور کو تلاش کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

کابل: آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے