یوٹیلیٹی اسٹورز, پر, خصوصی, ریلیف پیکیج کا, اعلان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان شروع ہونے سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا

بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں رمضان المبارک پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر رعایتی نرخوں پر فروخت ہونے والی اشیاء تاحال ناپید ہیں۔
ریلیف پیکج کے تحت آٹا، دالیں، بیسن، چاول، کھجوریں، مشروبات ،خشک دودھ، مصالحہ جات، کوکنگ آئل اور گھی کو ان اسٹوروں پر خصوصی رعایتی نرخوں پر فروخت ہونا تھا۔
رعایتی نرخ تو دور کی بات کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر زیادہ تر اشیاء دستیاب ہی نہیں ہیں، مہنگائی کی وجہ سے ان اسٹورز کا رخ کرنے والے عوام کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسٹورز پر اشیاء کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ اشیا سپلائی کرنے والے وینڈرز کو واجبات کی عدم ادائیگی بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک کے شاپنگ, بیگز کی, خرید و فروخت, پر مکمل, طور پر پابندی

پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر مکمل طور پر پابندی

کوئٹہ: شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے 12 گودام سیل کردیے گئے ہیں پلاسٹک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے