واٹر بورڈ, کا پو لیس, اسٹیشن چیف سیکیورٹی, افسر کے, ماتحت ہوگا

واٹر بورڈ کا پو لیس اسٹیشن چیف سیکیورٹی افسر کے ماتحت ہوگا

کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے ایڈیشنل آ ئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ سے ملاقات کی تھی۔ واٹربورڈ تھانے کے حوالے تمام دستاوایزت امیر شیخ کو فر اہم کردی گئی ہیں

ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران تیاری کے احکام جاری کیے ہیں تھانے کے لیے جگہ کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔
کارساز پر واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں مسمار کیے گئے واٹربورڈ کلب کی اراضی یا اس کے سامنے تھانہ تعمیر کیاجائے گا۔ پہلے مر حلے میں پولیس اسٹیشن کے لیے 4 موبائل لی جائیں گی تھانے میں ایس ایچ او اور پولیس نفری بھی تعینات ہوگی۔
واٹر بورڈ کا پو لیس اسٹیشن چیف سیکیورٹی افسر کے ماتحت ہوگا ، شہر بھر میں واٹر بورڈ کی پانی مافیا اور چوروں کے خلاف کارروائی میں واٹر بورڈ پولیس ہمراہ ہوگی،
وزیر بلدیات سعید غنی واٹربورڈ پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے جلد سند ھ اسمبلی سے منطوری لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے