دھرنے کے شرکاء کی گرفتاری کے باوجود دھرنا جاری

دھرنے کے شرکاء کی گرفتاری کے باوجود دھرنا جاری

پاکستان کے صدرکی رہائش گاہ کے باہر سے 36 مظاہرین کی گرفتاری کے باوجود دھرنا جاری ہے۔

کراچی کی محمد علی سوسائٹی میں  پاکستان کےصدر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر باہر اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے ان کے عزیزو اقارب 28 اپریل سے احتجاج کر رہے ہیں اور پر امن دھرنے پر آج پولیس نے ہلہ بول دیا اور دھرنا دینے والے 36 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی کمیٹی کے سربراہ راشد رضوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدھ کے روز دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منتظمین میں سے ایک حسن رضا سمیت تقریباً 36 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اس اقدام سے وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنے پیاروں کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کی عراقی رہنماؤں سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے