امریکی وزیر خارجہ کی عراقی رہنماؤں سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ کی عراقی رہنماؤں سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو غیر اعلانیہ دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے ہیں۔

بغداد سے ہمارے نمائندے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بغداد میں عراق کے وزیراعظم عادل عَبدالْمہدی اور وزیر خارجہ محمد علی الحکیم سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے نامعلوم منزل کی جانب سفر کے لیے اپنا دورہ جرمنی ملتوی کر دیا ہے۔تاحال امریکی وزیر خارجہ اور عراقی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دسمبر دوہزار اٹھارہ میں عراق کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا اور رات کی تاریکی میں عین الاسد چھاونی میں موجود امریکی فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔امریکی صدر کے اس غیر اعلانیہ دورے پر عراقی حکومت، سیاسی جماعتوں اور عوام نے شدید برھمی اور ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

کابل: آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے