ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکی اقدام کا مقابلہ کرنے پر روس کی تاکید

ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکی اقدام کا مقابلہ کرنے پر روس کی تاکید

روس کے وزیر خارجہ نے جامع ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکی اقدامات کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیا ہے

ماسکو سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کے سبھی ارکان سے کہیں گے کہ اپنے وعدوں پر عمل کریں ۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ایٹمی معاہدے کے تعلق سے ایران کے صبر و تحمل کو قابل تعریف سمجھتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ماسکو کو ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا مکتوب مل گیا ہے ۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے ساتھ انھوں نے اس مکتوب کے تعلق سے تفصیلی  بات چیت کی ہے  ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو امریکا کے ان اقدامات کے مقابلے کی فکر میں ہے جو جامع ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرار داد کے منافی ہیں ۔ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ایران آج سے جو اقدامات انجام دینا چاہتا ہے ، وہ جامع ایٹمی معاہدے کے مطابق ہیں ۔

اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ بنانے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے