ایران: صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ تہران افزودہ یورینیئم کے ذخائر ملک میں رکھے گا، تاہم ان کو کسی بیرونِ ملک فروخت نہیں کی جائے گی
انتہائی حد تک افزودہ یورینیئم (highly enriched Uranium) کی پیداوار 60 روز میں دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
جوہری معاہدے کا مقصد ایران کو اقتصادی پابندیوں سے چھوٹ دے کر ان کے جوہری عزائم کو روکنا تھا۔
امریکہ کی جانب سے اس معاہدے کو چھوڑنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکہ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں دوبارہ لگا دی ہیں۔
ایران کی جانب سے اس اعلان سے ایک ہی دن قبل امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے عراق کا ایک غیر اعلانیہ دورہ کیا اور امریکہ نے ایک جنگی بحری بیڑا چلیجِ فارس میں بھیج دیا ہے۔
امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا کہنا ہے کہ یہ قدم ایران کی جانب سے ‘متعدد دھمکیوں اور اکسانے والے بیانات’ کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔