پولیو, کا نیا, کیس لاڑکانہ, میں سامنے آیا

پولیو کا نیا کیس لاڑکانہ میں سامنے آیا

سندھ: پولیو کا نیا کیس لاڑکانہ میں سامنے آیا اور اس سال اب تک ملک کے مختلف حصوں میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے

سندھ ای او سی کے کووآرڈینیٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ لاڑکانہ میں 38 ماہ کی بچی کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کا کیس سامنے آیا ہے جو صوبے کا دوسرا پولیو کیس ہے۔
بچی کو پولیو کی ویکسین پلائی گئی تھی لیکن اس کی قوت مدافعت انتہائی کم اور غذائیت سے محروم تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اسی لیے او پی وی کی ویکیسنز بار بار پلانا ضروی ہے انہوں نے بتایا کہ کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں‘
گزشتہ برس بھی سندھ میں پولیو کے 2 کیسز سامنے آئے تھے جس میں ایک کراچی جبکہ دوسرا لاڑکانہ میں رپورٹ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے