داتا دربار, کے, گیٹ نمبر 2 پر تعینات ,ایلیٹ فورس کی گاڑی, کے قریب خودکش, حملہ

داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر تعینات ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ

لاہور: دھماکے اتنا شدید تھا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا

ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ے خودکش حملہ آور کی لاش جائے وقوعہ پر ہی موجود ہے
پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔
دھماکے کے بعد لاہور کے میواورجنرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 19 میں سے سات افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں سر میں شدید زخم آئیں ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کردی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے