میکسیکو ، جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک

میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ) میکسیکو کے شمال میں واقع جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جیل سے دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جو کچھ ہی دیر میں خوفناک تشدد میں بدل گیا اور اس کے نتیجے میں 50 قیدی ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو ٹی وی کے مطابق جیل سے دھواں بھی اٹھتے دیکھا گیا ہے جب کہ کئی ایمولینسیں روانہ اور پولیس کی بھاری نفری جیل کے اطراف تعینات کردی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہنگامہ کچھ قیدیوں کی جانب سے فرار کی کوشش کرنے کی وجہ سے ہوا جب کہ اسٹیٹ پبلک سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل کو فوری طور پر چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے اور کسی بھی قیدی کو فرار نہیں ہونے دیا گیا جبکہ ہر چیز مکمل کنٹرول میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی کی, حکومت ایران کے, ساتھ بحران میں ثالثی, کا کردار, ادا کرنا, چاہتی ہے

جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے

برلن: جرمنی کی حکومت ایران کے ساتھ بحران میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے