السلام و علیکم رمضان, اسلام کی, تعلیمات کا, محور ہے

السلام و علیکم رمضان اسلام کی تعلیمات کا محور ہے

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ السلام و علیکم رمضان اسلام کی تعلیمات کا محور ہے، یہ مہینہ خدمت خلق، رواداری کا مہینہ ہے اور دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔
نیوزی لینڈ کی مساجد میں خودکش حملوں پر جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ مسلمانوں کے لیے نہایت تکلیف دہ رہے، مسلمانوں کو نفرت آمیز روئیے، اسلام فوبیا اور تشدد کا سامنا رہا ہے، ہم سب کو مل کر اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پوری دنیا بالخصوص امریکا کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کا نزول ہوا اور اس ماہ مسلمان روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، برطانوی وزیراعظم تھریسامے، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے