میری تعلیم کوئٹہ میں مکمل ہوئی ، میرے سکول میں ڈرامہ اور میوزک کی کلاسز ہوتی تھیں جنہیں دیکھنے کے بعد مجھ میں اداکاری کا شوق پیدا ہوا
پی ٹی وی کوئٹہ سے بننے والی ڈرامہ سیریل ”چھاؤں “میں اداکاری کی جس میں مجھے پورے پاکستان میں روشناس کروا دیا ، ڈرامہ سیریل میں میرے ہمراہ لیلیٰ زبیری ، ریاض ،ذوالقرنین حیدر سمیت دیگر اداکار شامل تھے ۔
ڈرامہ پروڈیوسر طارق معراج کی ڈرامہ سیریل ” بھنور“ اورپھر”دشت “جیسی ڈرامہ سیریل نے میری شہرت کو عروج تک پہنچا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ،کراچی ، نصیر آباد اور جیکب آباد میرے گھر ہیں ، ویسے تو پورا پاکستان ہی میرا گھر ہے اور جہاں بھی جاتا ہوں تو لوگ محبتیں نچھاور کرتے ہیں ۔