گزشتہ 8 روز, سے, احتجاج, پر بیٹھی نرسز کے مطالبات, منظور

گزشتہ 8 روز سے احتجاج پر بیٹھی نرسز کے مطالبات منظور

کراچی: صوبے بھر کی نرسز کا مطالبات کی منظوری کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہوا ،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے

مظاہرین نے کراچی پریس کلب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کیا تو پولیس نے بیریئرز لگا کر نرسز کو ایوان صدر روڈ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک لیا اس دوران مظاہرین نے بیریئرز ہٹا کر آگے بڑھنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنا دی جس کے بعد نرسز نے وہی کھڑے ہوکر دوبارہ نعرے بازی شروع کردی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ صلاح الدین موقع پر پہنچے اور نرسز کے چار رکنی وفد کے ہمراہ وزیر بلدیات سعید غنی سے ملاقات کیلیے روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے