انتخابات, کے پانچویں, مرحلے میں, آج (پیر) کو 7 ریاستوں, کی 51 نشستوں پر, پولنگ جاری

انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آج (پیر) کو 7 ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ جاری

ہندوستان: بھارتی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں جن ریاستوں میں پولنگ جاری ہے ان میں بہار، مقبوضہ کشمیر، جھارکھنڈ، مدھیاپردیش، راجستھان، اترپردیش اور مغربی بنگال میں شامل ہیں

پانچویں مرحلے میں سونیا گاندھی کے حلقے رائے بریلی،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کے حلقے لکھنو، امیتھی میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور سارن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیو پرتاپ کی نشست پر بھی ووٹنگ ہوگی۔
نریندر مودی نے پولنگ کا آغاز ہوتے ہی سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ لوک سبھا انتخابات 2019 کے پانچویں مرحلے میں ووٹنگ کرنے والے افراد سے درخواست ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ دیں‘
3 مئی کو راہول گاندھی نے امیتھی سے لگاتار چوتھی مدت کے لیے عوام کے نام ایک جذباتی خط تحریر کیا تھا۔
راہول گاندھی نے خط میں لکھا کہ ’ خاندان کے اس فرد کو واپس لانے کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں‘۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے راہول گاندھی کے مقابلے پر وزیر اور سابق ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی کو نامزد کیا ہے۔
اس مرحلے میں بھارت کی 15 ریاستوں میں 18 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔
انتخابات کا چوتھا مرحلہ 29 اپریل کو منعقد ہوا تھا جس میں 9 ریاستوں کی 72 نشستوں پر پولنگ ہوئی تھی۔
تاہم چوتھے مرحلے میں مغربی بنگال میں ہونے والے انتخاب فسادات کی نذر ہوگئے تھے اور بی جے پی نے دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
بھارت میں جاری انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل 23 مئی کو شروع ہوگا اور اسی روز نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے