’میں مزید, مسلم لیگ (ن) کا حصہ, نہیں ہوں

’میں مزید مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہوں

ٹیکسلا: چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق یہ فیصلہ لیا، وہ اپنے آپ کو فروخت کے لیے نہیں رکھ سکتے

وہ طویل عرصے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہے اور انہوں نے عزت کے لیے سیاست کی اقتدار کے لیے نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کئی سینئر رہنماؤں کے مضبوط تعلقات تھے لیکن ’میں متعدد مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ میں مزید مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہوں۔
مسلم لیگ (ن) کے کچھ سینئر رہنماؤں اور ان کے درمیان اختلافات اور معاملات تھے جنہیں حل نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو مختلف محاذوں پر کمزور کرنے کے لیے اس کے خلاف سازش رچی جارہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے لیے اپوزیشن اور حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔
چوہدری نثار علی خان نے پاکستان تحریک اںصاف حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں کہ کس طرح مسائل کو حل کیا جائے اور غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ملک کے عوام پر منفی اثر پڑے گا، ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکتوبر تک ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے اور غریب عوام کی زندگی پر اثر پڑے گا اور ایسی صورتحال حکومت کے خلاف عوامی تحریک کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے