سری لنکا، داعشی عناصر کے خلاف ملک گیر آپریشن

سری لنکا، داعشی عناصر کے خلاف ملک گیر آپریشن

سری لنکا کے صدر نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف ملک گیر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور تیس داعشیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 صدر میتھری پالا سری سینا کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں موجود داعش سے وابستہ تمام عناصر کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور انہیں عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ حملوں میں ملوث داعش کے تیس عناصر کی گرفتاری کے لیے ملک گیر آپریشن جاری ہے  اور رواں سال کے آخر تک ملک کی سیکورٹی مکمل طور بحال ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ اکیس اپریل کو کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں سمیت یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ

یہ بھی پڑھیں

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

واشنگٹن: ولیم ای ٹوڈ، جنہیں رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے