افغان صوبے بغلان میں طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک

افغان صوبے بغلان میں طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے بغلان کے شہر پلِ خُمری میں طالبان کی پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ میں 13 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خودکش بمبار نے حملے کا آغاز کیا جس کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر مختلف مقامات سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق حملے میں 13 اہلکار ہلاک یوئے جب کہ 22 شہریوں سمیت 55 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام 8 دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلسہ بھی جاری ہے

بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن پر

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے