بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن پر

بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن پر

کرکٹ کی عالمی تنظیم نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی عالمی فہرست جاری کردی

مذکورہ فہرست میں پاکستان 286 پوائنٹس لے کر واضح مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے

رینکنگ میں توسیع کا مقصد کرکٹ کے کھیل کی عالمی سطح پر فروغ ہے۔ ضابطے کے مطابق ایسوسی ایٹ ممالک کے خلاف کم از کم 6 میچز کھیلنے والی ٹیموں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں دنیا کے تمام برِاعظوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پہلی مرتبہ آئی سی سی کے ممبر ممالک سمیت 80 ممالک کو عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع حاصل ہوا ہے، جہاں ان ٹیموں کے مداح حریف ٹیموں کے خلاف اپنی ٹیم کی پوزیشن کا تعین کر سکیں گے۔

تاہم مذکورہ 80 ممالک کی فہرست میں فل ممبر اور چند ایسوسی ایٹ ممالک کے علاوہ دیگر تمام ممالک کو اسی قانون کے تحت بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس دے کر اس میں شامل کیا گیا ہے۔

مذکورہ فہرست میں پاکستان 286 پوائنٹس لے کر واضح مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ دوسرے سے پانچویں نمبر کی ٹیمیں صرف 2 پوائنٹس کے فرق سے ایک دوسرے کے پیچھے ہیں۔

جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 261 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجو ہے۔

اختتامی 6 نمبروں پر موجود انڈونیشیا، چین، گمبیا، سوازی لینڈ، روانڈا اور لشوتھو کے صفر پوائنٹس نہیں ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے