بسوں میں تصادم سے 24 افراد ہلاک ، 69 زخمی

حادثہ دریجا پھاٹک کے قریب پیش آیا۔ حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔

تاہم ریسکیو ذرائع تیز رفتاری کو حادثے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

سرکاری ٹیلی وژن کا ریسکیو 1122 کے حوالے سے کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 24 ہو چکی ہے جبکہ 69 افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں کو رحیم یاد خان اور خان پور کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جہاں 45 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس کراچی سے لاہور جبکہ دوسری بس فیصل آباد سے صادق آباد جارہی تھی۔ پولیس اور ریسکیو کے اہلکاروں کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران بسوں کو کاٹ کر لوگوں کو نکالا گیا۔

وزیرِ اعلی پنجاب نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن امداد پہنچانے کی ہدادیت کی ہے۔ انھوں نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے