عمران خان احتساب کرو ، ہم چاہتے ہیں کہ احتساب ہو

عمران خان احتساب کرو ، ہم چاہتے ہیں کہ احتساب ہو

نارووال: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ عمران خان ہی بتائیں گے کہ کون این آر او مانگ رہا ہے اور این آر او مانگے اور دینے والے دونوں پر لعنت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  عمران خان احتساب کرو ہم تمہارا بھی احتساب کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ احتساب ہو۔ عمران خان اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ خود حقیقت بھول جاتے ہیں، آج عوام بھی پریشان ہیں کہ سچ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ملک کا سب سے بڑا ٹیکس چور عمران خان ہے، عوام کے عطیات چوری کرنے والا بھی عمران خان ہے اور ہم اس کے ثبوت دیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم گیس کی قیمتوں اور معیشت کا حل دے چکے، اگر وزیراعظم نہ سننا چاہیں یہ ان کی مرضی ہے، عوام تکلیف میں ہیں، مہنگائی دگنی ہوئی ہے، ملک کی ترقی 8 ماہ میں آدھی ہوچکی ہے، اب بھی وقت ہے عمران خان سنبھل جائیں، ورنہ سیاست پیچھے رہ جائے گی اور عوام آگے ہوں گے پھر ملک میں آمریت کا خطرہ ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تب یہ قیمت بڑھائی جاتی ہے، آج یہ بات عوام سے خفیہ رکھی جاتی ہے جب آج سے ایک سال پہلے تیل کی قیمت 65 ڈالر پر تھی تو پیٹرول 70 روپے پر تھا لیکن آج بھی قیمت 65 ڈالر ہے آج پھر پیٹرول مہنگا کیا جارہا ہے، عمران خان اور ان کی ٹیم یہ عوام کو سمجھائیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’کھلے ذہن سے کان کھول کر سن لیں، بیانیہ یہ ہےکہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ملکی ترقی اور سالمیت کے لیے کام کریں، کوئی جھگڑا کوئی ناراضی نہیں، پاکستان کے عوام کو تکلیف ہے، اس کے لیے سب مل کر کام کریں

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، یہ ایک جماعت ہے، اس سے پہلے بھی لوگوں نے یہ باتیں کرنے کی کوشش کی لیکن یہ خام خیالی ذہن سے نکال دیں، نوازشریف، شہبازشریف، احسن اقبال اور میرا بیانیہ ایک ہے۔

 

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے