پاکستان ویمنز نے ٹور میچ میں 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی

پاکستان ویمنز نے ٹور میچ میں 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی

گرین شرٹس نے ہدف 34.2 اوورز میں 4 وکٹ پر192رنزبنالیے

پاکستان ویمنز ٹیم نے نارتھ ویسٹ انڈر17 سے دوسرے ٹور میچ میں ٹیم نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستانی ویمنز جنوبی افریقہ میں دھاک بٹھانے لگیں ۔

میزبان الیون 38.2 اوورز میں 191رنز پر ہمت ہارگئی، ایم سدات نے 81 کی اننگز کھیلی ثنا فاطمہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں اڑائیں، ثنا میر اور بسمہ معروف نے 2 ،2 جبکہ عالیہ ریاض اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک پلیئرکوآئوٹ کیا۔

گرین شرٹس نے ہدف 34.2 اوورز میں 4 وکٹ پر192رنزبنالیے ، عمیمہ سہیل53 اور کائنات امتیاز39 پر ناٹ آئوٹ رہیں۔ سدرہ امین29 اور جویریہ خان25 رنز بنانے میں کامیاب رہیں

پاکستانی ٹیم اب 6 مئی سے جنوبی افریقہ کیخلاف آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ میچز میں حصہ لے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے