صنم بلوچ, رمضان المبارک, میں کوئی, شو نہیں, کر رہی

صنم بلوچ رمضان المبارک میں کوئی شو نہیں کر رہی

صنم بلوچ مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات میں سحر و افطار کے پروگرامات کر چکی ہیں، علاوہ ازیں وہ مارننگ شوز کی کرتی رہی ہیں

مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے رواں برس عیدالمبارک میں رمضان نشریات کے دوران کوئی شو نہیں کر رہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مارننگ شو کرنے کے بعد رواں برس آرام کرنے کو ترجیح دی، اس لیے وہ اس بار رمضان نشریات میں نظر نہیں آئیں گی۔
جھوٹے دعوے کر رہی ہیں کہ کہ وہ رمضان نشریات میں شو کرتی دکھائی دیں گی۔
میزبان و اداکارہ نے ان دعووں کو جھوٹا قرار دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی بات ہوتی اور وہ کوئی رمضان شو کر رہی ہوتیں تو اس حوالے سے سب سے پہلے وہ خود مداحوں کو مطلع کرتیں۔
ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اس بار رمضان نشریات میں کوئی شو نہیں کرتی دکھائی دیں گی، تاہم ان کے مداح ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ان کا ڈرامہ ’خاص‘ دیکھیں۔
رمضان نشریات میں نشر کیے جانے والے پروگرامات کی میزبانی شو شخصیات کو دینے کے حوالے سے 2 دن قبل ہی پنجاب اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قراداد میں رمضان نشریات کے پروگراموں کی میزبانی شوبز شخصیات کو دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی (پیمرا) کو اس بات کا پابند بنائے کہ رمضان نشریات کے کسی پروگرام کی میزبانی شوبز شخصیات کو نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

حنا الطاف کی منیب پر تنقید نے اہلیہ ایمن خان کو طیش دلادیا

حنا الطاف کی منیب پر تنقید نے اہلیہ ایمن خان کو طیش دلادیا

اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکار منیب بٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے