مہنگائی, میں ,کمی لانے, کے لیے تمام محکموں کو مل کر, کام کرنا, ہوگا

مہنگائی میں کمی لانے کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا

لاہور: عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درست ڈگر پر ڈالنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں

حکومت ایسے فیصلے کررہی ہے جس سے دوررس نتائج آئیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا جب کہ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، مہنگائی عالمی سطح پر بھی بڑھ رہی ہے۔
حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے عوام کو فائدہ نہ پہنچے، عمران خان کا وژن عوام کو آسانیاں دینا ہے تاہم تھوڑا سا وقت لگے گا۔
سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نقصان والے اداروں کو فعال بنانا ہوگا، خسارے والے اداروں کا بوجھ اب نہیں اٹھائیں گے، خسارے والے اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔
پچھلے 5 سالوں میں ملک میں صنعتیں بند ہوئیں، برآمدات میں کمی ہوئی مگر اسحاق ڈار نے اس کا نوٹس نہیں لیا، گزشتہ حکومتوں نے حقائق عوام کو نہیں بتائے، ہم نے مال درآمد کرنے والی قوموں میں شامل نہیں ہونا، اپنی صنعتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

سلمان شہباز کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 9.5 ارب روپے کا انکشاف

لاہور: ملازمین رمضان شوگر مل اور العریبیہ شوگر مل میں کام کرتے ہیں ایف آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے