جنوبی پنجاب, صوبہ بنانے, کے لیے, بل سینیٹ میں, پیش, کردیا

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے بل سینیٹ میں پیش کردیا

پنجاب: سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکومت کے ابتدائی 100 روز میں ہی نئے صوبے کے قیام کا اعلان کیا تھا

پیپلز پارٹی نے گزشتہ 8 ماہ سے حکومت کے اس وعدے کے وفا ہونے کا انتظار کیا تاہم دیگر جماعتوں کی حمایت کے ساتھ اس بل کو سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے حکومت کو پہلے سے پاس ہونے والے بل کو اپنا بل بنانے کی پیشکش کی تھی، تاہم حکومت کی جانب سے نہ ہی اس پیشکش پر جواب دیا گیا اور نہ ہی وہ اپنا بل ایوان میں پیش کرسکی۔
2012 میں ایک کثیرالجماعتی پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس نے اس معاملے پر مختلف سنوائیوں اور بحث و مباحثے کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کی تھی۔
فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سے 50 میں سے 30 پارلیمانی نشستوں پر سرائیکی صوبے کے قیام کے وعدے کی بنیاد پر ہی کامیابی حاصل کی ہے تاہم اب وہ خود ہی اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔
صوبہ جنوبی پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈیرا غازی خان ڈویژن جبکہ میانوالی اور بھکر کے اضلاع شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے