جامعہ کراچی, کے وائس چانسلر, پروفیسر, ڈاکٹرمحمد اجمل خان انتقال, کرگئے

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اجمل خان انتقال کرگئے

کراچی: جامعہ کراچی نے بتایا کہ ڈاکٹرمحمد اجمل خان کا انتقال کراچی کے نجی اسپتال میں ہوا۔ ڈاکٹر اجمل عارضہ قلب میں متبلا تھے

کراچی کے مرحوم شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اجمل خان خود بھی جامعہ کراچی کے طالب علم تھے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے انیس سو تہتر میں نباتیات میں بی ایس آنرز اور اگلے برس پلانٹ فزیالوجی میں ایم ایس سی کیا۔
انہوں نے انیس سو پچاسی میں امریکا کی اوہایو یونیورسٹی سے فزیالوجیکل ایکولاجی میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔
ڈاکٹراجمل خان کو ان کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، نمایاں قومی پروفیسر اور سنہ دوہزارآٹھ میں نمایاں سائنسدان کےاعزازات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے