برطانوی پارلیمنٹ میں ماحولیاتی تبدیلی ایمرجنسی کے بل کی منظوری

برطانوی پارلیمنٹ میں ماحولیاتی تبدیلی ایمرجنسی کے بل کی منظوری

دنیا میں پہلی بار برطانوی پارلیمنٹ میں ماحولیاتی تبدیلی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آنے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ نے ماحولیاتی تبدیلی یا کلائمیٹ چینج ایمرجنسی کا بل پاس کر دیا-

اس بل میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ دو ہزار پچیس تک کاربن گیس کے پھیلاؤ اور دو ہزار پچاس تک گرین ہاؤس گیسوں کی پیداوار کو صفر تک پہنچائے-

اس درمیان برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ایمرجنسی کا بل پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کی کوششوں سے پاس ہوا ہے-

ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سرگرم گروہوں کی جانب سے گذشتہ ہفتے لندن کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے تھے اور برطانیہ کی معیشت کو دسیوں لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا تھا-

تحفظ ماحولیات کے حامی گروہوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت، ماحولیاتی بحران کے بارے میں شفافیت اور واضح پالیسی کا مظاہرہ کرے-

 

یہ بھی پڑھیں

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے

واشنگٹن: ولیم ای ٹوڈ، جنہیں رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے