سمندری طوفان ’فانی‘ سے بھارت میں 6 افراد ہلاک

سمندری طوفان ’فانی‘ سے بھارت میں 6 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کے مشرقی ساحلوں میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان ’فانی‘ سے اب تک 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طوفان ’فانی‘ جعمہ کی صبح بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا اور اسے گزشتہ 20 سال میں بھارت کی تاریخ کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق طوفان ’فانی‘ میں 245 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں جب کہ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضلع پوری کے علاقوں میں درخت گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ریاست اڑیسا کے حکام نے گزشتہ روز ہی کسی بھی ممکنہ تباہی کے پیش نظر تقریباً 10 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔

طوفان کے باعث ریاست مغربی بنگال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ان ریاستوں میں 15 مئی تک طبی عملے کو چوکنا رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے