روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

مغربی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر میانماری فوج کی فائرنگ میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کی فائرنگ کا یہ واقعہ، صوبے راخین میں پیش آیا جہاں میانمارکی فوج نے ت‍قریبا تین سو روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں بھی لے لیا۔گذشتہ چند دنوں سے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں اور میانمار کے فوجیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ دو برسوں کے دوران صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمارکی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی جبکہ دس لاکھ سے زائد دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔

سحری، افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے