سحری، افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی

سحری، افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کے اوقات کار جاری کر دئیے ہیں

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان میں سحری کیلئے رات دو سے صبح چھ بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ افطار کیلئے شام چھ سے رات گیارہ بجے تک بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اور اسی دوران تراویح کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی وافر مقدار میں نہیں ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے پلانٹس لگانا ہوں گے جبکہ آئندہ سال متبادل ذرائع سے بجلی بنائیں گے۔جبکہ ملک بھر میں بجلی چوری والے علاقوں میں لوشیڈنگ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے