شوبز شخصیات کی رمضان نشریات میں میزبانی پر پابندی، قرارداد منظور

لاہور: ماہ مقدس رمضان المبارک میں نشریات کے پروگرامات کی میزبانی شوبز شخصیات نہ کریں۔

پنجاب اسمبلی نے ماہ مقدس رمضان المبارک میں پاکستانی ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کے پروگرامات کی میزبانی شوبز شخصیات سے کروانے سے متعلق قرارداد پاس کردی۔

پاس کی گئی قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کو اس بات کا پابند کرے کہ رمضان نشریات کے پروگرامات کی میزبانی شوبز شخصیات نہ کریں۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ رمضان نشریات کے دوران ماہ مقدس کے احترام کا خصوصی خیال رکھا جائے

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند سال سے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل رمضان المبارک کے دوران رمضان نشریات کا اہتمام کرتے آ رہے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ ان پروگرامات کی میزبانی شوبز سے وابستہ افراد کرتے ہیں۔

قرارداد کے مطابق زیادہ تر رمضان نشریات پروگرامات کی میزبانی وہی افراد کرتے ہیں جو عام دنوں میں ٹی وی چینلز پر ایوننگ یا مارننگ شوز میں ناچ گانوں کو فروغ دیتے ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ رمضان نشریات پروگرامات کی میزبانی دین اسلام سےتعلق رکھنے والے افراد کریں، لیکن ریٹنگ کے چکر میں ان پروگرامات میں ایسے لوگوں سے میزبانی کروائی جاتی ہے جن کا تعلق دین اسلام سے نہیں ہوتا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شوبز سے وابستہ افراد سے رمضان نشریات کے پروگرامات کی میزبانی کرانا انتہائی افسوس ناک عمل ہے اور اس عمل سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے رمضان المبارک میں نشر کیے جانے والے رمضان نشریات کے پروگرامات پر اعتراض کی ابتدائی قرارداد گزشتہ ماہ 30 اپریل کو جمع کرائی گئی تھی۔ قرارداد کو اسمبلی می ایوان نے 2 مئی کو پاس کیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے