آفریدی کی کتاب " گیم چینجر " کی تقریب رونمائی4 مئی کو ہوگی

آفریدی کی کتاب ” گیم چینجر ” کی تقریب رونمائی4 مئی کو ہوگی

 کراچی: شاہد آفریدی کی کتاب میں سابق کھلاڑیوں کے بارے میں اہم انکشافات

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی کتاب ” گیم چینجر ” کی تقریب رونمائی ہفتے کو کراچی میں ہوگی۔

شاہدآفریدی نے اپنی کتاب میں وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان قراردیا جبکہ کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے کوچ بننے کے بعد ان کے کام میں مداخلت کی جس کے باعث ان کے وقاریونس سے اختلافات رہے۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب میں جسے کریڈٹ دینا تھا اسے کریڈٹ بھی دیا ہے۔ آفریدی نے کتاب میں وقاریونس اور وسیم اکرم کےدرمیان چپقلش کا بھی ذکرکیا ہے۔

آفریدی نے جاوید میاں داد کے ساتھ اختلافات سے بھی پردہ اٹھایا اور کہا ہے کہ جاوید میاں داد انہیں پسند نہیں کرتے تھے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو سے پہلے انہیں کوئی پریکٹس نہیں کرائی گئی۔

آفریدی نے کشمیر کے حوالے سے اپنی کتاب میں کہا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ اقتباسات پڑھنے کے بعد خبریں میڈیا کی زینت بنیں تو شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام میڈیا کی تشہیر پر نہ جائیں اور کتاب پڑھیں۔

کتاب کے بارے میں مشتاق احمد نے ٹوئٹ کیا اور عوام سے اس کتاب کو پڑھنے کی اپیل کی۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے بہترین کام کیا ہے، انہوں نے اپنے کتاب میں کئی چھکے اور چوکے مارے ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کئی حقائق بیان کیے ہیں۔ شاہد آفریدی بہت خاص ہیں اور انہوں نے بہت بہترین کام کیا ہے اور دعا ہے کہ وہ آگے بھی اسی طرح بہترین کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

امام الحق نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

امام الحق نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

برسٹل کے ون ڈے میچ میں امام الحق نے قومی ٹیم کی دو وکٹیں جلد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے