ملائیکا اروڑا کو اپنے لیے آئٹم گرل سننا پسند نہیں

ملائیکا اروڑا کو اپنے لیے آئٹم گرل سننا پسند نہیں

بولی وڈ : کسی نے مجھے آئٹم کہا تو میں پلٹ کر اسے طمانچہ ماروں گی

ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ہر شخص کو تھپڑ مارنا چاہتی ہیں جو انہیں آئٹم گرل کہہ کر بلاتا ہے۔

بولی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا اپنی اداکاری سے زیادہ رقص کے لیے جانی جاتی ہیں جو کئی مقبول گانے جیسے ’چھئیاں چھئیاں‘، ’منی بدنام ہوئی‘ اور ’انارکلی‘ پر ڈانس کرچکی ہیں۔

ایسے گانوں کی وجہ سے ہی ملائیکا اروڑا کو بولی وڈ کی آئٹم گرل بھی کہا جاتا ہے تاہم اداکارہ کو اپنے لیے آئٹم گرل سننا بالکل پسند نہیں۔

ایک انٹرویو میں ملائیکا کا کہنا تھا کہ میں جب بھی کسی گانے پر رقص کرتی ہوں، اس میں میری اپنی مرضی شامل ہوتی ہے، میں نے کبھی کسی دباؤ میں رقص نہیں کیا، اگر مجھے کچھ پسند نہیں آرہا ہوتا، یا کوئی اسٹیپ نہیں سمجھ آتا میں اسے تبدیل کرواتی ہوں، میں بیوقوف نہیں ہوں، مجھے اندازہ ہے کہ کیا صحیح نظر آرہا ہے اور کیا نہیں۔

مجھے ہمیشہ سے ہی برا لگا جب ایسے گانوں کو آئٹم سانگ کہا گیا، سوچیں اگر کوئی مجھے کہے یہ کیا آئٹم ہے، تو میں پلٹ کر ایسے شخص کو طمانچہ ماردوں

یہ بھی پڑھیں

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

نصرت فتح علی خان نے 16 سال کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے