پیمرا ,7 کیٹیگریز کے, 70 نئے چینلز, کے لائسنس, کی نیلامی

پیمرا ,7 کیٹیگریز کے 70 نئے چینلز کے لائسنس کی نیلامی

اسلام آباد: سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نیلامی میں 70 ٹی وی لائسنس کا اجرا کیا گیا جائے گا

88 پاکستانی ٹی وی چینلز اور 227 ریڈیو چینلز کام کر رہے ہیں، 8 انٹرنیٹ پروٹوکول ٹی وی کے لائسنس دے چکے ہیں۔
چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ ایک ڈی ٹی ایچ کے لائسنس کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے جو جلد ہی آپریشنل ہوگا،امید کرتا ہوں آج نئے لائسنس کی نیلامی شفاف اور کامیاب ہو گی۔
پیمرا کی جانب سے 7 مختلف کٹیگیریز کے 70نئے ٹی وی چینلز کے لائسنسز کی نیلامی کی جائے گی، نیلامی کے اس عمل میں 187 کمپنیوں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
نیوز کے 8، انٹرٹینمنٹ کے 27، علاقائی زبانوں کے 12، تعلیم کے 12، اسپورٹس کے 5، صحت کے 4، زراعت کے 2 چینلز کے لائسنس نیلامی کےلیے پیش کیے جائیں گے۔
سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز کی 3 کیٹگریز کے لیے نیلامی جاری ہے، جن میں نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز، انٹرٹینمنٹ اور ریجنل سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس شامل ہیں۔
پیمرا کی جانب سے 70 چینلز میں آج مجموعی طور پر 47 سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز کی نیلامی ہوگی۔
سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کی نیلامی کے اوپن بِڈ راؤنڈ میں نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کے 8 ٹی وی لائسنس کے لیے 21 کمپنوں نے نیلامی میں حصہ لیا جبکہ اس مرحلے کے لیے پری کوالیفائی کرنے والی 35 میں سے 14 کمپنیوں نے حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے