بہت سے لوگ حکمران بن کر کہیں اور سے نازل ہوتے ہیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کہتے ہیں پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، دوسری جماعتوں سے آگے آنے والے کہیں اور سے حکمران بن کر نازل ہوتے ہیں، جیالے کہیں بھی ہوں بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھیں گے۔ کراچی میں ”سلام شہدا“ ریلی کی تیاریوں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا 18اکتوبر2007 کو بینظیر بھٹو کے استقبالیہ جلوس میں دھماکہ ملکی تاریخ میں دہشت گردی کا بد ترین واقعہ تھا ذولفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے ہزاروں شہید کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جیالے کہیں بھی ہوں،شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے