سرکاری, اسپتالوں کی, او پی ڈیز میں, کام بند

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند

لاہور: ڈاکٹروں، نرسوں اور نیم طبی عملے نے کام چھوڑ دیا جس کے باعث علاج کی غرض سے اسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

راولپنڈی میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ اور محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کی بحالی اور سیاسی مداخلت ختم ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی میں کام بند کردیا جب کہ شیخ زید اور چلڈرن اسپتال کی او پی ڈیز میں بھی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کام چھوڑ دیا۔
شعبہ آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کو چیک نہیں کیا جا رہا جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے