چوہدری محمد سرور, نے, وزیر اعظم عمران خان, سے, اسلام آباد میں, ملاقات کی

چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی

اسلام آباد: گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کے قیام اور اپنے غیر ملکی دورے میں امریکی سینیٹرز سمیت دیگر شخصیات سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا

وزیر اعظم نے انھیں ہدایت کی کہ پنجاب کے عوام کو جلد از جلد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
چوہدری سرور نے وزیر اعظم کو بتایا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ سمیت دیگر معاملات پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تمام معاملات کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے ایک ایک پیسا پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی پر خرچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے