جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو ملک اور قوم تباہ ہو جاتے ہیں

اسلام آباد: گزشتہ این آر او نے ملک کو تباہ کردیا ، اب ایساہر گز نہیں ہو گا

وزیراعظم نے کہا ہے کہ جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو ملک اور قوم تباہ ہو جاتے ہیں

اپوزیشن جمہوریت کے نام پر چوری بچانا چاہتی ہے اسی لیے سب این آر او مانگنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن میں این آر او نہیں دوں گا کیونکہ گزشتہ این آر او سے ملک کا بہت نقصان ہوا۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 23 سال بتاتے ہیں کہ جدوجہد کیسے ہوتی ہے؟ہمیں پرچی میں لکھ کر پارٹی نہیں ملی،میرا سیاست میں آنے کا مقصد دولت یا عزت نہیں بلکہ میرا وژن نظریہ پاکستان تھا

سندھ سے بلاول بھٹو بول رہے ہوتے ہیں اور دوسری طرف مولانا فضل الرحمان کی باتیں بھی ہیں،یہ لوگ کہتے ہیں کہ بہت مہنگائی ہو گئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مہنگائی ہے اور ہمیں اس کا احساس بھی ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں جب حکومت ملی تو پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب تھا، 2 جماعتیں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک لے گئے

ہمیں ورثے میں تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر کا ملا،ن لیگ کے پہلے 8 ماہ میں مہنگائی 8 فی صد تھی، پی ٹی آئی کے 8 ماہ میں مہنگائی 6.8 فی صد تھی، پنجاب میں کہا گیا شہباز شریف سے زبردست وزیر اعلیٰ نہیں آیا، وہ گئے تو پنجاب کا خسارہ 1100 ارب روپے تھا جب کہ پرویز خٹک گئے تو کے پی میں 40 ارب روپے کا سر پلس چھوڑ کر گئے۔

پی ٹی آئی اپنی جدوجہد سے آگے آئی،تحریک انصاف کی جدوجہد کوسمجھنے کی ضرورت ہے، اگر اس جدوجہد کو آپ سمجھ گئے تو پھر ہمیں منزل نظر آ جائے گی، اس جدوجہد میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں، کچھ لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں پھر واپس بھی آ جاتے ہیں،جب آپ کسی مشن پر ہوتے ہیں تو وقت کوئی معنی نہیں رکھتا، جدوجہد آپ کو مضبوط بناتی ہے اور مسلسل چلتی ہے، جب الیکشن میں سیٹیں نہیں ملتی تھیں تو بہت سے لوگ چھوڑ کر چلے گئے لیکن کچھ نے ساتھ دیا

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف اور زرداری کو یقین تھا کہ ان کی کوئی پکڑ نہیں ہوگی، ان کی بد قسمتی ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو جتوا دیا، اب زرداری نواز اور کرپٹ لوگ نہیں بچ سکیں گے

نواز شریف کے علاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص علاج کے لیے باہر جانے کا بولے جو ایک عام شخص ہو تو سوچا جاسکتا ہے لیکن جو اس ملک میں 24 برس پاور میں رہے ہوں اور اپنے لیے ایک ہسپتال نہ بنا سکیں ہوں،ہم سب کے لیے ایک قانون لے کر آرہے ہیں۔

 

 

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے