بنگلادیش کی ورلڈکپ جرسی میں لال رنگ نہ ہونے پر کرکٹ بورڈ پر تنقید

بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی میں لال رنگ نہ ہونے پر کرکٹ بورڈ پر تنقید

ڈھکا: بنگال ٹائیگرز کی نئی جرسی میں لال رنگ نہ ہونے پر شائقین نے کرکٹ بورڈ پر تنقید کی جس کے بعد نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایک تصویر ورلڈکپ میں پہنی جانے والی جرسی میں منظر عام پر آئی جس پر بنگلا دیشی فینز نے شدید تنقید کی۔

بنگلادیش کے عوام نے نکتہ اٹھایا کہ بنگلادیش کے قومی جھنڈے میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں بھی سبز کے ساتھ لال رنگ بھی ہونا چاہیے تھا۔

عوام کے شدید دباؤ کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا اور اپیل کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جائے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی میں لال رنگ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور ٹی شرٹ میں سینے پر لال رنگ کے درمیان بنگلادیش لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے