لاس اینجلس میں فائرنگ،3افرادہلاک

امریکی ریاست لاس اینجلس کے ایک ریسٹورنٹ میں پارٹی جاری تھی،جس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لاس اینجلس کے سیکورٹی افسر کیپٹن پیٹر کا کہنا ہےکہ پولیس نے فائرنگ کے شہبے میں خاتون اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا ہے۔جبکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے شہبے میں تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کیپٹن پیٹر کا کہناتھا کہ یہ فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان شاید منشیات کے حوالے سے پیش آیا ہے جس میں دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ،5افراد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھا۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس کے ریسٹورینٹ میں جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں کم ازکم 50 لوگ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کے صحتیاب مریضوں سے پلازما لینے کا فیصلہ

کورونا کے صحتیاب مریضوں سے پلازما لینے کا فیصلہ

امریکا: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی وبا کو اگست کے اختتام تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے