نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار

ویلنگٹن: 

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی پراپرٹی سے اسلحہ بھی ملا۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں عیسائی دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

سعودی شہریوں سے سری لنکا میں نقاب پر پابندی کے فیصلے کا احترام کرنے کی اپیل

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے