حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں کام کے اوقا ت کم کر کے صبح دس بجے سے لے کر شام 4 بجے تک کر دیئے گئے ہیں تاکہ کام کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی واقع نہ ہو

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی تجویز دی تھی ،وزیراعظم عمران خان نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھیجوا دیاہے اور اسے دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ موخر کر دیاہے ۔

فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں عوام کی تکلیف کم کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کو ٹاسک دیا گیاہے اور رمضان سے قبل رمضان پیکج عوام کو ریلیف کی شکل میں دیا جائے گا

ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں لگائی ہیں اس کی وجہ سے بین الاقوامی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا خلا بڑھا اور اس سے مسائل پیدا ہوئے ، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہمارے جیسے ملکوں پر اثرات پڑے ۔

یہ بھی پڑھیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد: سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تاہم بدھ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے