اداکارہ پریا بھتیجا نے شوہر سے طلاق لے لی

اداکارہ پریا بھتیجا نے شوہر سے طلاق لے لی

ممبئی : بھارتی ڈراموں کی اداکارہ پریا بھتیجا نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں گھریلو تشدد کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے دوسرے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا دوسرے خاوند نے انہیں ممبئی کے ٹکٹ کے طور پر استعمال کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ دو بار طلاق ہونا کسی لڑکی کیلئے کتنا افسوسناک ہوسکتا ہے اس کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا ، ’ میں ایک فیری ٹیل شادی چاہتی تھی اسی لیے جتن شاہ سے طلاق کے بعد میں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا ، پہلی طلاق کے بعد لو میرج سے میرا بھروسہ اٹھ گیا تھا اسی لیے میں نے ارینج میرج کی

مجھے امید تھی کہ چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی اور اس کیلئے میں اپنے کیریئر کو روک کر رائے پور شفٹ ہونے کو بھی تیار تھی۔ لیکن کول جیت ممبئی منتقل ہونا چاہتا تھا،  میں نے اپنے شوہر کو کیریئر بنانے میں ہر ممکن مدد کی لیکن اس نے ہماری شادی کے حوالے سے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، درحقیقت میں تو اس کیلئے ممبئی کا ٹکٹ تھی۔

اداکارہ نے طلاق کی وجہ گھریلو تشدد کو قرار دیا اور کہا کہ ایک بار تو معاملہ اس حد تک بڑھ گیا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کے خلاف پولیس کو شکایت کرنا پڑ گئی تھی۔’ میرے شوہر کی ایک اور بھی زندگی تھی جو میرے اہلخانہ اور مجھ سے پوشیدہ تھی جس کا ہمیں بعد میں پتا چلا

 

یہ بھی پڑھیں

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

فلمی صنعت میں اپنے اصول بنائے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا، اداکارہ شبنم

کراچی: لیجنڈ اداکارہ شبنم نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے  مصروف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے