سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا ، 2 طالبات ہلاک

سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا ، 2 طالبات ہلاک

ماسکو: سیلفی لینے کے شوق میں2 روسی لڑکیاں ہلاک ہوگئیں۔

دونوں لڑکیاں آپس میں دوست تھیں بلند عمارت سے سیلفی لینے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگئیں

پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لڑکیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔14 سالہ اینی لیونا فیکٹری کی عمارت سے سیلفی لے رہی تھی جبکہ 13 سالہ پولینا کیوالیوا اپارٹمنٹ کی عمارت سے سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھی۔

رواں ماہ کے اوائل میں روس میں ایک نوجوان لڑکی میلینا نے اپنی پندرہویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے بلند عمارت سے سیلفی لینا چاہی جہاں اس کا پیر سلپ ہوا اور وہ گر گئی، ڈاکٹرز کے مطابق وہ کوما میں جاچکی ہے۔

خطرناک انداز میں‌ سیلفی لینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اپنی قیمتی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی ائیر شو 2019 کا آغاز ؛ پاکستان سمیت 160 ممالک کی شرکت

دبئی میں سالانہ ائیر شو 2019 کا آغاز ہوگیا ، ائیر شو میں پاکستان سمیت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے