دنیا بھر میں ہر سال یہ, دن عالمی ڈانس, کونسل کے تحت, منایا جاتا ہے

دنیا بھر میں ہر سال یہ دن عالمی ڈانس کونسل کے تحت منایا جاتا ہے

اسلام آباد: رقص صدیوں سے انسانی ثقافتوں کا اہم عنصر رہا ہے، پرفارمنگ آرٹ میں رقص کا اپنا منفرد مقام ہے اور دنیا کی تقریباً ہر تہذیب میں خوشی کے اظہار کے لیے رقص کیا جاتا ہے

پاکستان میں بے شمار اقسام کے رقص کیے جاتے ہیں ان میں کلاسیکی اور لوک رقص کا ایک خاص مقام ہے، جبکہ بلوچ، سندھی رقص اور پنجابی بھنگڑوں کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔
رقص لطیف انسانی جذبات اور ہاتھوں اور پیروں کی متوازن حرکات کی ہم آہنگی کا نام ہے۔ رقص کو اعضاء کی شاعری بھی کہا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی رقص کونسل نے 29 اپریل کو رقص کے عالمی دن کی حیثیت سےمنانے کا فیصلہ کیا تب سے آج تک یہ دن دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن منانے کا مقصد رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور علاقائی ثقافتی سرمائے کو تحفظ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

آئی ایم ایف کا یہ وفد پاکستان کے دورےمیں اہم ملاقاتیں کرےگا

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے