امریکی ,مقدمے کو ختم, کرانے کے لیے, 25 کروڑ ڈالر ادا, کرے گا

امریکی مقدمے کو ختم کرانے کے لیے 25 کروڑ ڈالر ادا کرے گا

نیویارک: اس مقدمے میں علی بابا سیکیورٹیز پر دھوکا دہی کا الزام لگایا گیا تھا کہ وہ 16 جولائی 2014 کو چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن برائے صنعت و تجارت (ایس اے آئی سی) سے ملاقات کو سامنے لانے میں ناکام رہے، جبکہ یہ ملاقات امریکا میں کمپنی کے 25 ارب ڈالر کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) سے 2 ماہ قبل ہوئی تھی

ایس اے آئی سی نے ملاقات میں اٹھائے گئے خدشات پر مبنی ایک وائٹ پیپر جاری کیا تھا، جس کے بعد 28 اور 29 جنوری 2015 کو علی بابا کے امریکی ڈیپوزٹری شیئرز 12.8 فیصد تک پہنچ گئے تھے۔
اس وائٹ پیپر میں کہا گیا تھا کہ علی بابا کی ویب سائٹ پر فروخت ہونے والی زیادہ تر مصنوعات جعلی تھیں جبکہ ساتھ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایس اے آئی سی نے اپنی تحقیقات دیر سے جاری کیں تاکہ آئی پی او پر اثر نہ پڑے۔
دوسری جانب علی بابا نے غلطی سے انکار کیا اور کہا کہ یہ تصفیہ کمپنی، اس کے ایگزیکٹو آفیسرز اور ڈائریکٹرز کے خلاف تمام زیر التوا سیکیورٹی سے متعلق قانونی چارہ جوئی کو ختم کردے گا۔
عدالتی پیپرز میں مدعی وکلا کی جانب سے معاہدے کو ’موروثی طور پر منصفانہ، معقول اور کافی‘ قرار دیا جبکہ ممکنہ رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ علی بابا نے جعلی اسٹیٹمنٹ بنائی اور جان بوجھ کر دھوکا دہی کا مرتکب ہوا۔
پیپرز میں ظاہر ہوتا ہے کہ وکلا کی جانب سے قانونی فیس کے لیے تفصیہ فنڈز کا 25 فیصد تک مانگا جاسکتا ہے، تاہم انہوں نے اس معاملے پر کوئی اضافی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغان صدر پر چیف ایگزیکٹیو کا الزام

افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی پر انتخابی مہم کے دوران سرکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے