وفاقی کابینہ, کااجلاس, شروع ہوگیا, ،جس میں 16 نکاتی, ایجنڈے, پر غور, کررہی ہے

وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیا ،جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کررہی ہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کودورہ چین پراعتمادمیں لیں گے اور مشیرخزانہ اورکامرس پاک چین معاہدوں پربریفنگ دیں گے جبکہ وزیر منصوبہ بندی سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کابینہ کو آگاہ کریں گے

ملک بھرکےنوجوانوں کےلئےاچھی خبر سامنے آسکتی ہے ، پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کےلئےکابینہ ایجنڈے میں شامل کرلیاگیا، منظوری کی صورت میں200ارب کی خطیررقم نوجوانوں کیلئے مختص ہوگی۔
وزیراعظم نےمعاون خصوصی یوتھ افیئرز کو خصوصی بریفنگ کیلئے بلالیا ہے، پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر عمل ہوگا۔
کابینہ پٹرولیم، پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لے گی اور کابینہ کمیٹی توانائی کےاجلاس میں کئےگئےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
آف شورڈرلنگ کیلئےمشینری درآمدپراسپیشل ڈیوٹی استثنیٰ کی منظوری ، مختلف عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری ، رولزآف پروسیجر شیڈول ٹومیں انکوائری ایکٹ 2017 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

سپریم کورٹ سے یہ صادق اور امین نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لے چکے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل انور منصور خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے