پراسیکیوشن ملزم کو لامحدود, وقت کیلئے, قید نہیں, رکھ سکتی

پراسیکیوشن ملزم کو لامحدود وقت کیلئے قید نہیں رکھ سکتی

لاہور: احتساب عدالت کے جج نے اسفتسار کیا کیا علیم خان کے خلاف ریفرنس دائر ہوگیا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ابھی تفتیش جاری ہے

احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا یہ بتائیں حتمی رپورٹ کب جمع کروائیں گے، بندہ جیل میں ہے بتائیں رپورٹ کب تک ہیش کرنی ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ابھی رپورٹ تیار ہو رہی ہے اور ریفرنس دائر نہیں ہوا، اس کیس میں اور بھی لوگ ملوث ہیں جو فرار ہوچکے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے پراسیکیوشن ملزم کو لامحدود وقت کیلئے قید نہیں رکھ سکتی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان کے خلاف کیس میں ماہرین کی رائے لی جا چکی اور کیس میں مزید ثبوت حاصل کرنے ہیں، رپورٹ جلد مکمل کر لی جائے گی۔
عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع

یہ بھی پڑھیں

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے ڈینگی بخار نے وبا کی صورت اختیار کرلی

پنجاب: سرگودھا میں 50 سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوچکی ہے جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے