مجوزہ, بیل آؤٹ پیکج 6 سے, 8 ارب ڈالر, تک متوقع

مجوزہ بیل آؤٹ پیکج 6 سے 8 ارب ڈالر تک متوقع

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آیا ہوا آئی ایم ایف مشن 6 مئی تک تکنیکی تفصیلات کو مکمل کرنے کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا جبکہ پالیسی کی سطح پر تفہیم پر آئندہ 3 روز میں پہنچ جائیں گے

ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ مجوزہ بیل آؤٹ پیکج 6 سے 8 ارب ڈالر تک متوقع ہے۔
تکنیکی سطح کے کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان 10 مئی تک آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردے گا، جس کے بعد یہ معاہدہ آئی ایم ایف بورڈ کو بھیجا جائے گا۔
واشنگٹن میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام کے درمیان وسیع تر فریم ورک پر پہلے ہی معاملات طے پاگئے تھے اور اب وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ پاکستان آنے والے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں۔
حکومتی محکمے مانیٹری ادارے کے حکام کے ساتھ ٹیکسز، ٹیرف، سبسڈیز اور دیگر متعلقہ معاملات کے اعداد و شمار شیئر کریں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری سے متعلق تفصیلات دے گا۔
ہم نے شرائط کی توجہ بیرونی جانب سے مالی تبدیلی کی طرف کردی ہے‘، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اب آئی ایم ایف کو یہ احساس ہوگیا کہ گزشتہ ساتھ ماہ سے زائد عرصے میں حکومت کی جانب سے لیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی بہتری کے اشارے ملے ہیں۔
اس کے نتیجے میں فنڈ دینے والے حکام آئندہ 3 برس میں زیادہ سے زیادہ آمدنی کے لیے اب مالی معاملات کی جانب توجہ دیں گے۔
ستمبر میں آئی ایم ایف کی جانب سے سخت شرائط کی تجاویز دی گئی تھیں جس سے ملک میں مہنگائی 19 فیصد تک بڑھ سکتی تھی، اس کے علاوہ دوسرا بڑا مطالبہ 600 بنیادی پوائنٹس میں اضافے کے ساتھ شرح سود کو 21 فیصد تک بڑھانے کا تھا۔
’اب یہ شرائط کافی حد تک تبدیل ہوچکی ہیں‘ اور اب یہ اتنی سخت نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود آئی ایم ایف کی شرائط ملک میں مہنگائی اور شرح سود کو بڑھائیں گی، تاہم یہ پہلے دی گئی تجویز کے مقابلے میں کم سطح پر ہوگا۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی اس وجہ سے آئی کیونکہ معیشت کے بیرونی پہلو کو منظم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ’اب ہم یہ دلائل دے سکتے ہیں کہ مالیاتی پہلو پر بھی اس طرح کے اقدامات سے اسی طرح کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے