کراچی میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اہلکار کا نام منور ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا۔جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں تحقیات کا عمل جاری ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی سندھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنانے اور جائے وقوع سے اکھٹے کیے گئے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ہر پہلو اور زاویئے سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

30 ستمبر کو سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے عہدے کی مدت پوری ہو رہی ہے

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے